Advertisement

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل مشکلات سے نجات کا ذریعہ ہے،علامہ ناصرعباس

September 12, 2019
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم محمد علی جناح کے حقیقی پاکستان کی تکمیل ہی ساری مشکلات سے نجات کا واحد ذریعہ ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کے قیام کے لیے ایک طویل جدوجہد کی ہم بھی اسی پاکستان کا قیام چاہتے ہیں، ایسا پاکستان جہاں قانون کی بالادستی ہو جو تعصب، انتہا پسندی،کرپشن، اقربا پروری اور ظلم سے پاک ہو، ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے71ویں یوم وفات پر اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ قائد کے افکار اور دانشمندانہ فرمودات پر اگر آج عمل کیا جاتا تو ملک اس طرح کے ان گنت بحرانوں میں نہ جکڑا ہو۔


مکمل خبر پڑھیں