Advertisement

وفاقی حکومت بلدیاتی نظام میں بہتری کیلئے مداخلت کرے ،میئر کراچی

September 12, 2019
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ میں نے وفاقی حکومت سے کہا ہےکہ وہ بلدیاتی نظام میں بہتری کیلئے مداخلت کرے قانون میں ایسی گنجائش ہے کہ وفاقی حکومت مداخلت کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مزار قائد اعظم پر شہریوں کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نےکہا کہ وفاقی حکومت اگر بلدیاتی انتخابات کا انتظار کر رہی ہے تو میں تجربے کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ جو وسائل آج دیئے جائیں گے ان کو استعمال ہونے میں ایک سال کا وقت لگے گا۔


مکمل خبر پڑھیں