Advertisement

حکومت تمام شعبوں میں نمایاں اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیر جنگلات

September 12, 2019
 

اشپشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق اْرمڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تمام شعبوں میں نمایاں اقدامات اٹھا رہی ہے صوبے بھر میں صحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ زراعت وآبپاشی اور پبلک ہیلتھ کے شعبوں میں عوام کی محرومیوں کے ازالے کیلئے مثبت اقدامات شروع کئے گئے ہیں تاکہ نہ صرف لوگوں کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں بلکہ صوبہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر پشاور میں چمکنی میاں گوجر اور یوسی بدھنی پشاور کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل بشمول زراعت، آبپاشی، پبلک ہیلتھ،گیس اور بجلی کے محکموں سے متعلق آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں نے عوام سے وعدے کئے اور ان سے ووٹ حاصل کر کے اقتدار میں آکر عوام کو بھول گئے اس لیے عوام نے بھی انہیں بری طرح مسترد کیا اور پاکستان تحریک انصاف پر دوبارہ اعتماد کیا۔


مکمل خبر پڑھیں