’پی ٹی آئی سستی شہرت کیلئے الیکشن کمیشن گئی تھی‘

September 17, 2019

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سستی شہرت کے لیے الیکشن کمیشن درخواست لےکر گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سستی شہرت کے لیے الیکشن کمیشن درخواست لے کر گئی تھی، مریم نواز کو عوامی خدمت کے لیے کسی عہدے اور سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر رہیں گی‘

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے مریم نواز کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن مریم نواز کیخلاف مقدمہ کی سماعت آج کریگا

چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نائب صدر کا عہدہ غیر فعال اور اختیارات کے بغیر ہے، اگر پارٹی صدر کا عہدہ خالی ہو تو مریم نواز نااہلی کے خاتمے تک یہ عہدہ نہیں سنبھال سکتیں لہٰذا انہیں پارٹی کی نائب صدارت سے نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔