• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر رہیں گی‘

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی، مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر رہیں گی۔

’مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر رہیں گی‘


یہ بھ پڑھیے: مریم نواز کے FIA کو سخت سوالات کے جوابات

مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن مریم نواز کیخلاف مقدمہ کی سماعت آج کریگا

یہ بھی پڑھیے: مریم نواز ایک ارب روپے کے اثاثوں کی مالک

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نائب صدر کا عہدہ غیر فعال اور اختیارات کے بغیر ہے، اگر پارٹی صدر کا عہدہ خالی ہو تو مریم نواز نااہلی کے خاتمے تک یہ عہدہ نہیں سنبھال سکتیں لہٰذا انہیں پارٹی کی نائب صدارت سے نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کی جانب سے درخواست میں تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے پارٹی عہدہ رکھنےکی اہل نہیں ہیں اس لئے انہیں نائب صد رکے عہدے سے ہٹایا جائے درخواست گزار کے مطابق مریم نواز احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں وہ پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتیں۔

یہ بھی پڑھیے: مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن پاکستان نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کرلیا تھا۔

گزشتہ روز سماعت میں مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی کا حصہ بننا اور عہدہ رکھنا کسی شخص کا بنیادی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62،63 اور 63 اے کو الیکشن ایکٹ کی شق 203 کے ساتھ نہیں پڑھا جاسکتا۔

اس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا تھا کہ کیا مریم نواز کے نائب صدارت کے عہدے کا الیکشن ہوا؟ جس پر ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے جواب دیا تھا کہ مریم نواز کو تعینات کیا گیا ہے ان کے عہدے کا الیکشن نہیں ہوا۔

تازہ ترین