• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن پاکستان نے مریم نواز کو مسلم لیگ نون کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسے کل سنایا جائے گا۔

دوران سماعت مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے دلائل دیے اور بتایا کہ پارٹی کا حصہ بننا اور عہدہ رکھنا کسی شخص کا بنیادی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62،63 اور 63 اے کو الیکشن ایکٹ کی شق 203 کے ساتھ نہیں پڑھا جاسکتا۔

اس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا مریم نواز کے نائب صدارت کے عہدے کا الیکشن ہوا؟ جس پر نون لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے جواب دیا کہ مریم نواز کو تعینات کیا گیا ہے ان کے عہدے کا الیکشن نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مریم کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے، وہ کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔

تازہ ترین