Advertisement

مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے

September 26, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے

کراچی میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے،عید کے بعد سے قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،عید پر ایک کلو گوشت کی قیمت 325 روپے فی کلو تھی جو اب بڑھ کر 440 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی کے بازاروں میں جمعرات کو مرغی کا گوشت 440 روپے فی کلو فروخت ہوا، گذشتہ روز قیمت 460روپے تھی ،یعنی آج ایک کلو گوشت پر 20 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، تاہم اگر عیدالاضحیٰ سے قیمت بڑھنے کا حساب لگائیں تو135 روپے فی کلواضافہ ہوچکا ہے۔

دکانداروں کا مؤقف ہے کہ کل مرغی بہت مہنگی تھی اس لئے کم فروخت ہوئی کل کا مال بچا ہوا تھا اس لئے نئے مال کی طلب کم تھی۔

ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ اگر گوشت کی طرح اس کام میں بھی ہفتہ وار چھٹی ہو تو قیمت پر اس کا اثر ہوگا۔

دکاندار کے مطابق بجٹ میں فیڈ مہنگی کی گئی ، جس سے سپلائی متاثر ہوئی ہے ۔


مکمل خبر پڑھیں