Advertisement

سجدۂ تلاوت مکروہ طریقے پر ادا کرنے کے بعد کیا کریں ؟

October 04, 2019
 

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ آپ نے ایک سوال کے جواب میں لکھاتھا کہ سجدۂ تلاوت نماز کے فوراً بعد اسی حالت میں ادا کرنا مکروہ تحریمی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ پہلے جو ہم نے اس طریقے سے سجدۂ تلاوت کیے ہیں، کیاوہ ادا ہوچکے یا انہیں دوبارہ ادا کریں؟(قاسم گل،کراچی)

جواب:۔ جو سجدے کیے ہیں ،وہ ادا ہوگئے ۔ نماز کے فوراً بعد جو سجدۂ تلاوت کی کراہت ہے، وہ خارجی احوال کی وجہ سے ہے، لیکن اس کے باوجود اگر کوئی غلطی سے سجدہ کرلے توکراہت کے باوجود نفس ِسجدہ ادا ہوجاتا ہے۔ (البحرالرائق3/250)


مکمل خبر پڑھیں