Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ڈائلیسیز یونٹ کا افتتاح کردیا

October 04, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ڈائلیسیز یونٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں ڈائلیسیز یونٹ کا افتتاح کردیا۔

عثمان بزدار نے پاکستان کڈنی اینڈ لیو ر ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد بھی موجود تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسپتال کی عمارت اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی، یہاں مزید 6 آپریشن تھیٹرز جلد فنکشنل ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کے مزید 3فلور مکمل ہونے سے 475 بیڈز کا اضافہ ہوگا۔

عثمان بزدار نے اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ان سے دستیاب سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری تا ستمبر او پی ڈی میں 48 ہزار مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی گئیں جبکہ ان 9 ماہ میں 9 ہزار 257 مریضوں کے ڈائلیسیز کئے گئے۔


مکمل خبر پڑھیں