Advertisement

سرد ممالک سے نایاب آبی پرندوں کی آمد

October 07, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

سرد ممالک سے نایاب آبی پرندوں کی آمد

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ساحلی علاقوں میں سرد ترین ممالک سے نایاب آبی پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ان آبی پرندوں کی آمد نے ساحلی علاقوں کی ویرانی کو رونقوں میں بدل دیا ہے۔

ضلع بدین سمیت زیریں سندھ کے ساحلی علاقے آج کل خوبصورت رنگوں والے نایاب آبی پرندوں سے آباد ہیں، جو موسم کی تبدیلی کے ساتھ سرد ترین ممالک سے ہجرت کر کے روایتی طور پر یہاں آبسے ہیں۔

ان آبی پرندوں میں کونچ، نیل ہنس، پین، چیکلا، ڈگوش، آڑی، لاکھا جانی اور دیگر اقسام کے پرندے شامل ہیں جو ساحلی پٹی کی جھیلوں اور سمندر کے پانی میں اٹھکیلیاں کرتے اور اڑانیں بھرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان آبی پرندوں کا تحفظ نا صرف محکمہ وائلڈ لائف بلکہ مقامی افراد کی بھی ذمہ داری ہے۔


مکمل خبر پڑھیں