انڈر 19 کرکٹ: سندھ کیخلاف سدرن پنجاب کے227 رنز

October 09, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں بہالپور میں سدرن پنجاب نے سندھ کیخلاف پہلی اننگز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ عبدالہادی نے ناقابل شکست 98 رنز اسکور کیے۔ عامر علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سندھ نےکوئی وکٹ گنوائے 3 رنز اسکور کرلیے ہیں۔