لاہورہائیکورٹ کے ملازمین کی ترقیاں

لاہور
October 09, 2019

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان کی منظوری کے بعد 47 سینئر آفس کوآرڈینٹرز کو ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز کے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔25 سینئرآفس کوآرڈینٹرز بھی پروموشن کے اہل قرار دیئے گئے۔مزید سیٹوں کی دستیابی پر 25 سینئر آفس کوآرڈینٹرز کو ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز کے عہدوں پر ترقی دے دی جائے گی۔