Advertisement

نیشنل گیمز، پی او اے کی معائنہ ٹیم نے گیمزکے مختلف وینیوزکاجائزہ لیا

October 09, 2019
 

پشاور (خصوصی نامہ نگار)پشاور میں نیشنل گیمزکی تیاریاںآخری مرحلے میں داخل ہوگئیں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی معائنہ ٹیم نے گیمزکے مختلف وینیوزکاجائزہ لیاجس کی رپورٹ 12اکتوبر کو ہونیوالے جنرل کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی۔قیوم سٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کے معائنہ کے دوران ٹیم کے اراکین پی اوے کے ایسوسی ایٹ سیکرٹریز محمد جہانگہر،سند ھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت،آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے سیکرٹری کرنل صدف اور واپڈاسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے سیکرٹری رزاق گل نے ٹریک کو پہلے سے بہترقراردیااورامید ظاہر کی کہ کام کے اختتام تک گیمز کا قابل ہوگا،انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوامیں کھیلوں کے فروغ کیلئے جس طرح کام کر رہی ہے وہ پورے ملک میں ایک مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل گیمز سے خیبر پختونخوا بلکہ پاکستان بھر میں کھیلوں کو ترقی ملے گی،معائنہ ٹیم کے اراکین نے قیوم فٹ بال سٹیڈیم ، ہاکی گرائوند، والی بال جمنازیم ہال ،بیڈمنٹن، سوئمنگ پول، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس،چارسدہ روڈ کمپلیکس، عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس اور ایبٹ آباد کے مختلف وینیوزکا دورہ کیا۔ ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک،ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ،نیشنل گیمز کے سیکورٹی انچاج جمشید بلوچ،صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقاربٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔


مکمل خبر پڑھیں