Advertisement

اسلام میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال منع ہے، خامنہ ای

October 10, 2019
 

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال اسلام میں منع ہے۔

دار الحکومت تہران میں ایران کے ممتاز دانشوروں اور سائنس دانوں کے ساتھ ملاقات میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی کوئی جوہری ہتھیار بنانے یا بنانے کے بعد اس کے ممکنہ استعمال کی خواہش نہیں کی، کیونکہ ایٹمی ہتھیار تیار کرنا اور اسے ذخیرہ کرنا مذہبی طور پر منع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ٹیکنالوجی کی موجودگی کے باوجود جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے ہمیشہ دور رہا۔ ایرانی حکومت ایٹم بم بنانے کی کوشش کے الزامات کو ہمیشہ مسترد کرتی آئی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں