Advertisement

سری لنکن کھلاڑی نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا

October 10, 2019
 

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین دنشکا نے پاکستان کے دورے کو انتہائی خاص قرار دیدیا۔

سری لنکن کھلاڑی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعریف کی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ پاکستان نے زبردست مہمان نوازی کی، یہاں سیکورٹی کے انتظامات بھی بہترین تھے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے تمام ممالک کی ٹیمیں بھی جلد پاکستان آکر کھیلیں گی۔ سری لنکن کھلاڑی دنشکا نے پاکستان کو محفوظ ملک بھی قرار دیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

سری لنکا نے تینوں ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کو شکست دی

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سری لنکن کرکٹ کے آفیشل اکاؤنٹ سے پاکستانی شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔



واضح رہے کہ سری لنکا نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تینوں ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کو شکست دی جبکہ کراچی میں کھیلے گئے 2 ون ڈے میچ گرین شرٹس نے جیتے۔


مکمل خبر پڑھیں