Advertisement

بلیک میلنگ کا الزام، بلڈنگ چیکر سمیت دو ملازمین معطل

October 10, 2019
 

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ایریاز مہرآباد کی رہائشی آبادی میں بغیر نقشہ بننے والی عمارت میں مالکان جائیداد کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے کے الزام میں بلڈنگ چیکر بلال سمیت دو ملازمین کو معطل کر کے ایڈیشنل سی ای او فہیم کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ۔ واضح رہے دو روز قبل کینٹ بورڈ کے حکام اس عمارت کو فیکٹر ی کی عمارت قرار دے رہے تھے ،اب ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ مالکان جائیداد نے انڈر ٹیکنگ دی ہے کہ پہلے یہاں پر فیکٹری تھی اب وہ گھر بنا رہے ہیں ۔


مکمل خبر پڑھیں