Advertisement

ٹاسک فورسز کاآپریشن،مزید102بجلی چورپکڑلئے

October 10, 2019
 

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں102بجلی چورپکڑلئے جن کوایک لاکھ65ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر29لاکھ 51ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 11مقدمات درج کئے گئے،8اکتوبر کو ملتان میں11گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو37582یونٹس چوری کرنے پر728707 روپے جرمانہ کیا گیا،ڈی جی خان میں16گھریلوصارفین ، وہاڑی میں4 گھریلو صارفین ،بہاولپور میں 7 گھریلو صارفین ،ساہیوال سرکل میں10گھریلواورکمرشل صارفین ، رحیم یار خان میں14گھریلوصارفین ، مظفر گڑھ میں20گھریلوصارفین ، بہاولنگر میں 4 گھریلو صارفین جبکہ خانیوال میں16 گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو جرمانہ کیاگیا۔ملتان پولیس نے میپکو حکام کی درخواست پر 15بجلی چوروں محمد اصغر، محمد ندیم، راشد، محمد عمران، آصف، دانش، سعید، فخر، قمر، صدر الدین، مہدی حسن، شکیل، شیخ شبیر، شاہ محمد، .زبیر خان، قاری شفیق، محمد آصف، راشد محمود، بدر، کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں