دواکو مات دے کر خطرناک ٹائیفائیڈ دنیا میں پھیلنے لگا

November 03, 2019
 

کراچی ( جنگ نیوز) قدیم اور مہلک بیماری ٹائیفائیڈ بخار نے دوا کا مقابلہ اور بے اثر کرکےدنیا میں پھیلنا شروع کردیا ہے.

اس کا دائرہ کا اب سرحدیں عبور کرکے دنیا کے کئی ممالک تک پھیل چکا ہے جس میں ،پاکستان ، ہندوستان ، بنگلہ دیش ، فلپائن ، عراق ، گوئٹے مالا ، برطانیہ ، امریکہ ، اور جرمنی ، نیز حال ہی میں آسٹریلیا اور کینیڈا میں بھی ایسے کیس رپورٹ ہوئے ہیں.

ٹائیفائیڈ کی مختلف حالتیں افریقی براعظم میں بھی پھیل رہی ہیں انڈر رپورٹنگ اور بین الاقوامی نگرانی اداروں کا کہنا ہے کہ دواؤں کو مات دینے والا یہ ٹایفائڈ سوچ سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔