Advertisement

مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی بیچنا ممکن نہیں، نان بائی ایسوسی ایشن

November 03, 2019
 

صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے کہا ہے کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی بیچنا ممکن نہیں ہے۔

ایک بیان میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ فائن آٹے کی بوری کی قیمت 1200 روپے تک بڑھادی گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ آٹے کی قیمت بڑھا کر زبردستی روٹی سستی فروخت کرنے کا حکم دیا جارہا ہے ،جو ناممکن ہے ۔

شفیق قریشی نے یہ بھی کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور مل مالکان کی ملی بھگت سے آٹے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا تھاکہ ہماری شنوائی نہ ہوئی تو ہم جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ اور دھرنے میں شامل ہوجائیں گے ۔


مکمل خبر پڑھیں