عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جے یو پی کا اجلاس

November 04, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جمعیت علماءپاکستان کے ذمہ داران کا اجلاس صوبائی نائب صدر ناظم علی آرائیں کی زیر صدارت جامعہ تعلیمات محمدیہ میں ہوا جس میں جے یو پی نے ہفتہ 11ربیع الاول 9نومبر کو تانگہ اسٹینڈ پھلیلی سے میلاد ریلی نکالنے، اتوار 12ربیع الاول کو احمد رضا چوک تکونہ پارک سے میلادجلوس نکالنے اور کوہ نور میلاد مصطفےٰ چوک پرمیلاد مصطفےٰ ﷺ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، واسا اور ڈسڑکٹ ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جلوس کی گزرگاہوں کی تعمیر، کچرے کے خاتمے اور سیوریج نظام کو درست کیا جائے۔