Advertisement

انوشکا اور ویرات بنے کس کے مہمان؟

November 05, 2019
 

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی آج کل اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ بھوٹان میں چھٹیاں گزاررہے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام پر سیر و تفریح سے بھر پور اپنی پکنک کی ایک دل کو چھو لینے والی پوسٹ شیئر کی ہے۔


انہوں نے پوسٹ میں ویرات کے ساتھ ایک گھر میں کسی فیملی کے ساتھ بیٹھے تصویریں شئیر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ اس مہمان نواز گھرا نے نے ہمیں چائے پیش کی ۔

انہوں نے لکھا کہ ٹریکنگ کے دوران اُن کی توجہ ایک 4 ماہ کے گائے کے بچے نے اپنی جانب مبذول کروالی، انوشکا اسے چارہ کھلانے کے شوق میں اس تک پہنچی جہاں گائے کے بچے کے مالک نے انہیں چائے پیش کی اور گپ شپ بھی کی۔

انوشکا نے بتایا کہ وہ فیملی اس بات سے بے خبر تھی کہ وہ اور ویرات کون ہیں؟جب تک ہم اُن کے گھر ٹھہرے رہے وہ ہمیں ا یک تھکے ہوئے ٹریکر اور سیاح ہی سمجھتے رہے۔

انوشکا نے اس لمحے کو اپنی زندگی کا بہترین لمحہ قرار دہتے ہوئے لکھا کہ جو بھی مجھے اور ویرات کو قریب سے جانتا ہے،انہیں معلوم ہے کہ ہم دونوں خالص رشتوں کی قدر کرتے ہیں اورایسے لمحوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔

انوشکا کی اس پوسٹ کو اُن کے مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی فنکاروں نے بھی بہت پسند کیا۔انوشکا کے شوہر ویرات کوہلی، اداکارہ شردھا کپور و دیگر معروف اداکاروں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دسمبر 2017 میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے، اس سے قبل دونوں کے درمیان بہت گہری دوستی بھی تھی اور ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے کئی قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں تھیں۔


مکمل خبر پڑھیں