Advertisement

حب: نان کسٹم پیڈ 2 گاڑیاں برآمدموٹرسائیکل چور سمیت 3 افراد بھی گرفتار

November 07, 2019
 

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) حب اور گڈانی پولیس نے دوران چیکنگ دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے کرایک موٹرسائیکل چور سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق حب پولیس نے گزشتہ روز دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی قبضے میں لے کر ڈرائیور زبیر احمدکو جبکہ ایک موٹر سائیکل چور نوشاد کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی جبکہ گڈانی پولیس نے بھی بھاگڑ ناکہ چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔


مکمل خبر پڑھیں