جناح ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

November 07, 2019
 

پشاور ( خصوصی نامہ نگار)جناح ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے زیر اہتمام تمبر پور ہ کے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں گرد و نواح کے علاقوں کے سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں جناح میڈیکل کالج پشاور کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر الیاس سعیدی ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ ایچ آر کاشان خٹک اور جناح ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عدیل خان نے فرائض انجام دیئے۔ پروفیسر ڈاکٹر الیاس سعیدی کا کہنا تھا کہ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد علاقے کے غریب مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔ تا کہ وہ تندرست و توانا ہوکر اپنے روزمرہ کاموں کو بخوبی انجام دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وں کی ہڑتال کی وجہ سے مریض متاثر ہو رہے ہیں اس لئے حکومت کو چاہئے کہ ڈاکٹروں کے ساتھ بیٹھ کر ہنگامی بنیادوں پر اس مسئلے کا حل نکالے تاکہ عوام کو ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ برقرار رکھا جاسکے۔