میٹرک سائنس و جنرل کے ضمنی امتحانات آج سے شروع ہوں گے

November 08, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو (میٹرک) سائنس وجنرل ریگولر اور پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات (آج) جمعہ8نومبر سے شروع ہو رہے ہیں۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ صبح کی شفٹ میں9:30بجے سے 12:30بجے تک اسلامیات /اخلاقیات(سائنس و جنرل گروپ) کا پرچہ لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 64 امتحانی مراکز لڑکوں کیلئے اور42مراکز لڑکیوں کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں۔ امتحانات کی نگرانی اور کسی بھی قسم کی مشکلات یا معلومات کیلئے بورڈ آفس میں رپورٹنگ سیل بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر تمام والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو موبائل فون یا دیگر غیر قانونی مواد لے جانے سے منع کریں،کمرہ امتحان میں موبائل فون ہونے کی صورت میں ضبط کر لیا جائے گا۔