• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیڈ منٹن سیریزشروع، پاکستانی کھلاڑیوں کا پلہ بھاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز جمعرات کو پاکستانی کھلاڑیوں کا پلڑا بھاری رہا جبکہ تھائی لینڈ، افغانستان، امریکا، جمہوریہ چیک ، موریشس، مالدیپ، عراق، کینیڈا اور نیپال کے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں مقیت طاہر، عامر سعید، عبدالرحمن، راجہ محمد ذوالقرنین، عظیم سرور، راجہ محمد حسین، محمد عدنان، علی مہدی سید، محمد عرفان سعید بھٹی، اویس زاہد، محمد علی لاروش انجام بشیر نے مینز سنگلز کے مقابلوں میں اپنے اپنے حریفوں کو ہرا دیا ہے۔ خواتین سنگلز میں ردا حنیف، غزالہ صدیق، ماہنور شہزاد، پلواشہ، بشیر قیوم اور سحر اکبر اپنے مقابلےجیت لئے۔ مینز ڈبلز کے مقابلوں میں محمد بھٹی اور سرور، عتیق اور حسنین، علی مہدی اور مقیت طاہر، حیدر اور زاہد، مرادعلی اور حاشر بشیر نے کامیابی حاصل کی۔
تازہ ترین