• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار میل گبسن اور ان کی ساتھی روزالینڈ راس کی علیحدگی کی تصدیق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ہالی ووڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان کی دیرینہ ساتھی روزالینڈ راس نے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 69 سالہ میل گبسن اور 35 سالہ روزالینڈ راس کے مطابق وہ خاموشی سے تقریباً ایک سال قبل الگ ہو گئے تھے۔

دونوں 8 سالہ بیٹے کی پرورش مشترکہ طور پر جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 2017 میں اداکار اور ڈائریکٹر میل گبسن 60 سال کی عمر میں نویں بچے کے باپ بنے تھے۔

میل گبسن کے نویں بچے کی پیدائش امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوئی تھی، بچے کا نام لارس جیرارڈ رکھا گیا تھا۔

سابقہ بیوی روبن مور سے میل گبسن کے 7 بچے ہیں، ان کے نویں بچے کی ماں بننے والی روزالینڈ راس ان کی تیسری بیگم تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید