• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی کا امیت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملوں پر سوال اُٹھا دیے ہیں۔

ممتا بینرجی نے کہا کہ بتایا جائے پہلگام حملہ کس نے کیا اور دہلی میں دھماکا کیسے ہوا؟ بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ داخلی سلامتی میں ناکامی پر وزیرِ داخلہ کو اخلاقی ذمے داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینا چاہیے، بصورتِ دیگر عوام انہیں اقتدار سے نکال باہر کریں گے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ انتخابات قریب آتے ہی یہ لوگ نظر آجاتے ہیں، بنگال سے دراندازی ہونے کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید