محفل مرتضیٰ میں جشن میلاد النبیؐ اور اتحاد بین المسلمین کا جلسہ کل ہوگا

November 08, 2019
 

کراچی(پ ر) محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں 27واں سالانہ جشن میلاد النبیؐ اور اتحاد بین المسلمین کا جلسہ ہفتہ 9نومبر کو شب 9بجے منعقد ہوگا ،جس میں تلاوت قرآن پاک کے بعد نعت رسول مقبولؐ مرتضیٰ بھائی ،مصطفیٰ بھائی پٹھان ،جوزر بھائی ،شبر بھائی مرثیہ والا اور قاری وحیدظفر قاسمی پیش کرینگے،علامہ رضی جعفر نقوی ،علامہ اکبر درس ،شیخ قطب الدین بھائی ،شیخ شبیر بھائی کوٹھاری اور سبز علی حاجی بیگ اظہار خیال کرینگے۔