ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی ساتویں لگا تار شکست

November 09, 2019
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ ٹیم میں مسلسل ناکامی کا اپنا ریکارڈ توڑ دیا ، جمعے کو پرتھ میں آ سٹریلیا کے ہاتھوں ہونے والی شکست یہ اس کی لگاتار ساتویں ہار ہے.

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز آسٹریلیا کے نام

اس سے قبل 2010میں اسے مسلسل چھ میچوں میں شکست ہوئی تھی،عالمی نمبر ایک پاکستانی ٹیم نے رواں سال دس میچ کھیلے جس میں اسے آٹھ میں شکست ہوئی ہے، واحد کامیابی جنوبی افریقا کے خلاف ملی، ایک میچ بے نتیجہ رہا ، اس سال پاکستان نےتین مختلف کپتانوں شعیب ملک، سرفراز احمد اور بابر اعظم کی قیادت میں میچز کھیلے،جس میں انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا دو سری لنکا کے خلاف تین اور آ سٹریلیا کے خلاف دو میچ میں پاکستان کوشکست ہوئی۔سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین چراغ پا نظر آرہے ہیں