ورلڈ سوکر اسٹارز ایونٹ کیلئے ٹاپ فٹبالرز کی کراچی آمد

November 09, 2019
 

عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو، کارلس پیول اور نکولز انیلکا پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

چاروں فٹبالرز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ورلڈ سوکراسٹارزایونٹ کیلئے ٹاپ فٹبالرزکی کراچی آمد

پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے چاروں فٹبالرز ورلڈ سوکر اسٹارز کے دورے کے لیے پاکستان پہنچے ہیں جو آج کراچی اور کل لاہور میں ایکشن میں ہوں گے۔

ورلڈ سوکر اسٹارز پہلے میچ کے لیے آج شام کراچی کے راحت اسٹیڈیم میں کراچی ایف سی کلب سے مقابلہ کریں گے جب کہ کل کا میچ لاہور میں ٹیم فیگو سے ہوگا۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل فٹبالرز کی پاکستان آمد کا مقصد ملک میں فٹبال کے کھیل کا فروغ ہے، اس سے قبل بھی عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز پاکستان کے دورے پر آ چکے ہیں۔