• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز ریکارڈو کاکا اور لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے۔


پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے سلسلے میں ورلڈ سوکر اسٹارز کے تحت دو میچز 26 اور 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے جس میں فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر اسٹار فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔

برازیل کے کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی۔

پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے دونوں کھلاڑی مختصر دورے پر دبئی سے کراچی پہنچے جہاں مختصر قیام کے بعد وہ آج شام ہی لاہور کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

اپنےدس گھنٹے کے قیام کے دوران وہ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گےجبکہ لاہور کے مقامی مال میں شائقین فٹ بالرز سے ملاقات کرنے کے بعد رات دس بجے کی فلائٹ سے دبئی روانہ ہوجائیں گے۔

اس طرح وہ صرف دس گھنٹے ہی پاکستان میں گزار سکیں گے۔

کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے والے ادارے 'ٹچ اسکائی گروپ کے سی ای او کنور احمر کا کہنا ہے کہ عالمی شہریت یافتہ فٹبالر کے دورے سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج جائے گا۔

تازہ ترین