Advertisement

بابری مسجد کیس کا فیصلہ شرمناک ہے، فواد چوہدری

November 09, 2019
 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹنے شرمناک فیصلہ سنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے غیر قانونی، غیر اخلاقی فیصلہ دیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بابری مسجد کیس کا فیصلہ شرمناک ہے، فواد چوہدری

واضح رہے کہ بھارتی عدالتِ عظمیٰ نے تعصب پر مبنی بابری مسجد کیس کا فیصلہ آج سناتے ہوئے بابری مسجد کی متنازع زمین ہندوؤں کو دینے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ مندر کی تعمیر کے لیے تین ماہ میں ٹرسٹ قائم کیا جائے جبکہ مسلمانوں (سنی وقف بورڈ) کو ایودھیا میں متبادل 5 ایکڑ زمین دی جائے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے شیعہ وقف بورڈز اور نرموہی اکھاڑے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں