تیز بارش کے باعث دبئی کے شاپنگ مال میں پانی داخل

November 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

تیز بارش کے باعث دبئی کے شاپنگ مال میں پانی داخل

دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث دبئی کے سب سے بڑے "دبئی شاپنگ مال" میں بارش کا پانی داخل ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شدید بارش کے باعث دبئی کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ اسکولوں میں جلدی چھٹی کردی گئی۔

بارش کےباعث دبئی ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بارش کا یہ سلسلہ مزید 3 روز تک جاری رہے گا۔