وکیل سمیت دو افراد کے قتل کے 2اشتہاری گرفتار

November 16, 2019

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) سول لائن پولیس نےدوہرے قتل اور اقدام قتل کیس کے 2خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے ۔ملزموں نے2014میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر وکیل سمیت2 افراد کو قتل جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ 2014میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر ہونے والی فائرنگ سے ایک قانون دان سردار امیر ایڈووکیٹ اور مدثر عرف ببرا قتل جبکہ عباس خان شدید زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے دونوں اشتہاری ملزمان رزاق اور طفیل کو گرفتار کر لیا۔