نجی ہاسٹل میں گیس لیکج سے دھماکہ ،چار طلباءجھلس کرزخمی

November 17, 2019
 

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں ایک نجی ہاسٹل میں گیس اخراج کے باعث دھماکہ سے آگ لگ گئی جس سے چار طلباءجھلس کرزخمی ہوگئے۔ پولیس نے ہاسٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ریسکیو1122کے مطابق فاروق اعظم روڈغوثیہ چوک سٹریٹ نمبر3میں چارمنزلہ رہائشی پلازہ کے سیکنڈفلورپرگیس کے اخراج کے باعث زور دار دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے24سالہ انعام کاجسم 80فیصد،22سالہ مبشرکاجسم65فی صد،22سالہ خرم کاجسم 80فی صد،26سالہ ارسلان کاجسم 30فی صدجھلس گیاریسکیوعملے نے زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا۔ارسلان نے تھانہ صادق آبادکوبتایاکہ میں سیکنڈائیرکاسٹوڈنٹ ہوں اورجی ۔سی ٹی کالج شمس آبادفاروق اعظم روڈمیں زیرتعلیم اور توکل ہاسٹل رہائش پذیرہوں جہاں اپنے کمرے میں موجودتھے گیس لیکیج تھی جس کے بارے ہاسٹل مالک اورانتظامیہ کوآگاہ کیاتھااس کے باوجودانہوں نے کوئی توجہ نہ دی۔ رات ساڑھے گیارہ بجے موبائل چارجنگ کے لئے سوئچ لگایاتواچانک زورداردھماکہ ہوااورآگ لگ گئی اورکمرے میں ہم چاروں شدیدجھلس گئے ۔