کراچی: کار کی ٹکر، رکشہ ڈرائیور جاں بحق

November 20, 2019

کراچی میں ناظم آباد کے علاقے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک کے قریب کار اور رکشہ میں تصادم ہو گیا۔

حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا تاہم کار کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے۔

جاں بحق رکشہ ڈرائیور کی شناخت 60 سالہ محمد اکرم کے نام سے ہوئی ہے،جس کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی کار ڈرائیور کو طبی امداد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: عارف والا، گھوٹکی، مظفر گڑھ میں حادثات، 17 جاں بحق

حادثے کے نتیجے میں رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جبکہ کار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔