• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تیز کار الٹنے سے 2 افراد زخمی

کراچی میں فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں تیز کار الٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں واٹر پمپ کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کار حادثے کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے زخمی ہونے والے نوجوانوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

تازہ ترین