• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پر تیز رفتار کار نے واک کرنے والے محکمۂ تعلیم کے آفس اسسٹنٹ محمد نعیم کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

دوسرا حادثہ ژوب کے علاقے کلی ابراہیم خیل بابر میں پیش آیا جہاں خستہ حال کمرے کی چھت گرنے سے 2 نوجوان تاج الدین بابر اور فضل الدین جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ژوب ہی میں واقع ریڈیو اسٹیشن کے قریب تیز رفتار کار نے 8 سالہ بچے فیاض کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

جاں بحق بچے فیاض کے لواحقین اور شہریوں نے ژوب کوئٹہ روڈ پر واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: پنجگور، خانیوال، چکوال، کراچی میں حادثات، 7 جاں بحق

مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، حادثے میں خاتون جاں بحق اور نوجوان زخمی ہو گیا۔

سبی کے علاقے تلی میں بھی موٹر سائیکل گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین