• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کرنٹ لگنے، حادثات میں 12افراد جاں بحق

کراچی: کرنٹ لگنے، حادثات میں 12افراد جاں بحق
فوٹو: جنگ

کراچی میں کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 12افراد جاں بحق ہوگئے۔


کراچی میں حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے سے اب تک 8افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ دیگر حادثات میں 4افراد جاں بحق ہوئے،شہر میں قربانی کے کئی جانور بھی مرگئے۔

ڈیفنس کراچی کے علاقے خیابان شہباز میں کرنٹ لگنے سے 3 موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان پانی میں کرنٹ ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے،گھر کے باہر بجلی کے تار ٹوٹ کر بارش کے پانی میں گر گئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 2 نوجوان موقع پر ہی جبکہ تیسرا اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوا،اس طرح حالیہ بارشوں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوچکی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران دیگر حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

تازہ ترین