خواجہ آصف کے خلاف بھی کیس کھلنے کا امکان

December 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


نون لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے خلاف بھی کھاتہ کھلنے کا امکان ہے۔

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی میں 2015ء میں بھرتیوں میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے انکشاف پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں۔

یہ بھرتیاں سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے دور میں ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کچھ لوگ نیازی صاحب کو گالیاں پڑواتے ہیں، خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے ایف آئی اے نے سی ای او گیپکو کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔