• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے نئے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی ملاقات

وزیراعظم سے نئے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے نئے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ڈی جی ایف آئی اے) واجد ضیا نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم نے واجد ضیا سے گفتگو میں کہا کہ کرپشن، سائبرکرائمز، منی لانڈرنگ کے خلاف جنگ اور بلا امتیاز احتساب پی ٹی آئی حکومت کا اہم ایجنڈا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی سیکریٹریز نے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے آج ملک میں معاشی استحکام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کو تقویت دینے کے لئے بیوروکریسی کردار ادا کرے۔

تازہ ترین