اگر قضا نمازوں کا حساب یاد نہ رہے؟

December 06, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔میں نے کچھ سال قبل قضاء نماز پڑھنے کا سلسلہ شروع کیا اور حساب رکھا۔ جو غلطی سے ضائع ہوگیا۔ مجھے حساب بالکل یاد نہیں۔اس صورت میں اب مجھے کیا کرنا چاہیے ؟(ہلال احمد)

جواب:۔آپ اندازے سے حساب لگا کر ہر نماز کی قضاء کرتے وقت یہ نیت کرلیا کریں کہ اس وقت کی(مثلاً ظہر کی )جتنی نمازیں آپ کے ذمےہیں، ان میں سے پہلی قضاء پڑھتا ہوں یعنی دل میں ارادہ کرے کہ ان قضاء نمازوں میں جو پہلی ہے وہ قضاء کر رہا ہوں، اسی طرح دوبارہ جب قضاء پڑھیں تو پھر اس وقت کی قضاء نماز مثلاً ، عصر ، فجر یا جو بھی ہو وہ کہہ کر اس وقت کی جتنی نمازیں میرے ذمے ہیں، ان میں سے پہلی قضاء پڑھ رہا ہوں۔