سابق ’مِس پاکستان ورلڈ‘ زینب نوید کار حادثے میں جاں بحق

December 06, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

سابق ’مِس پاکستان ورلڈ‘ زینب نوید کار حادثے میں جاں بحق

نیویارک میں رہائش پذیر زینب نوید حیدر امریکا میں کارحادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ انہوں نے 2012 میں مِس پاکستان یو ایس نامی تنظیم کی جانب سے کینیڈا میں منعقد ہونے والے ’مِس پاکستان ورلڈ‘ کا مقابلہ جیتا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ زینب نوید کی ہلاکت کا واقعہ گزشتہ دنوں نیویارک میں اس وقت پیش آیا جب غلط موڑ لینے کی وجہ سے ان کی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی اور سامنے سے آنے والی ٹریفک کی زد میں آگئی۔

پولیس کے مطابق زینب نوید حادثے کے بعد گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں تھیں تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسیں۔

زینب نوید لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے2012 ’مس پاکستان ورلڈ‘ کا مقابلہ جیتنے کے بعد فلپائن میں ہونے والے مس ارتھ 2012 کے مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا۔