سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کے پاس کوئی سیاسی اسپیس نہیں، پی ٹی آئی کسی نئی لڑائی میں نہ پڑے، اب کٹھ پتلیوں کا تماشہ ہو رہا ہے، ہم تماشا ہی دیکھتے رہیں گے۔
اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بلاول کے سچ کے بعد پارلیمنٹ ختم کرکے نئے انتخابات کروائے جائیں، جب تک الیکشن نہیں ہوں گے ان کا نہیں خیال کہ پارلیمنٹ کی کوئی وقعت رہے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نئے صوبوں سے کوئی تباہی نہیں آئے گی، ملک میں جتنے یونٹ چھوٹے ہوں گے پرفارمنس بہتر ہو گی، آج بھی ڈی جی خان، بھکر میں لوگوں کے حالات بہت خراب ہیں، آپ صرف لاہور کو تو پنجاب نہ سمجھیں۔