ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان 19 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر

December 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان 19 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان ایونٹ میں اب تک 19 گولڈ میڈلز جیت کر چوتھے نمبر پر ہے۔

نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں چار سو میٹر مردوں اور خواتین کی ریس پاکستانی ایتھلیٹس کے نام رہی، مردوں میں محبوب علی نے چار سو میٹر ہرڈلز میں پہلی پوزیشن لی، انہوں نے 50 اعشاریہ 71 سکینڈ میں فاصلہ طے کیا۔

خواتین ایونٹ میں چار سو میٹر ہرڈلز میں پاکستان کی نجمہ پروین نے گولڈ میڈل حاصل کیا، انہوں نے فاصلہ ایک منٹ 35 سکینڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن لی۔

محمد امجد اقبال نے ووشو کی 85 کلو گرام کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا۔ ہارون خان اور رب نواز نے تائی کوانڈو میں گولڈ جبکہ جبران اسد محسود نے سلور میڈل اپنے سینے پر سجایا۔

رحمت علی نے کراٹے ایونٹ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔

پاکستان ساؤتھ ایشین گیمز میں اب تک 19 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔