کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جو گراؤنڈ کچرا کنڈی بن گئے تھے، انہیں صاف کر کے وہاں گیمز ہوئے جس میں سیکڑوں نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
خواتین کھلاڑیوں نے کرکٹ، سائیکلنگ اور مختلف ریس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے انعامات تقسیم کیے۔
ضلع وسطی میں لیاقت آباد گیمز میں 15 سے زائد کھیلوں کے مقابلے ہوئے، ابتدائی تین روز مینز ایونٹ ہوئے جس میں سیکٹروں نوجوانوں نے شرکت کی۔
لیاقت آباد ٹاؤن کے ناظم سلیم اللہ کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد ٹاؤن کے کئی گراؤنڈ کچرا کنڈی بنے ہوئے تھے جنہیں صاف کرکے آباد کیا گیا۔
لیاقت آباد گیمز کے آخری روز خواتین کے مقابلے ہوئے، گرلز کھلاڑیوں کے درمیان سائیکلنگ کے علاوہ مختلف کیٹیگریز کی ریس بھی ہوئیں۔
لیاقت آباد گیمز کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے انعامات تقسیم کیے۔