ڈپارٹمنٹل کرکٹ بند کرنے سے نقصان ہو رہا ہے، جاوید میانداد

December 07, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نےکرکٹ ٹیم کی حالیہ صورتحال پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دیکھ لیں کہ ملک میں کرکٹ کا کیا حشرہوگیا ہے، جیو سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میاں دادنے کہا کہ ملک میں وزیراعظم کی ہدایت پر ڈپارٹمنٹنل کرکٹ بند کرنے سے ہماری کرکٹ کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا میں شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کا ذمہ دار کپتان اظہر علی کو ٹھہرانا درست نہیں ہے،اگر پوری ٹیم ہی صرف 70 اسکور کرکے آئوٹ ہوجائے تو اِس میں کپتان کیا کر سکتا ہے۔ جاوید میاندادنے کہاکہ سرفراز احمد بہترین وکٹ کیپر ہیں اور ان کی ٹیم میں واقعی جگہ بنتی ہے، سرفراز کوٹیم سے نکال کر ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ جاوید میانداد نےکہا کہ مصباح الحق کو ایک ساتھ تین عہدے دیناسمجھ سے باہر ہے۔ عہدے تقسیم کرنے سے نتائج اچھے مل سکتے ہیں۔