مڈل کلاس پنجابیوں کا زبان سے رشتہ کافی مضبوط ہے،ثروت محی الدین

December 08, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بارہویں عالمی اردو کانفرنس کے پنجابی ادب سیشن کی نظامت کے فرائض عاصمہ شیرازی نے انجام دیئے، جبکہ شرکاء گفتگو میں ثروت محی الدین اور ادیب محمد حنیف شامل تھے، محمد حنیف نے کہا کہ پاکستان میں کچھ اور کامیاب ہو نہ ہو اردو ضرور کامیاب ہوئی، ہمارے یہاں مڈل کلاس پنجابیوں کا زبان سے رشتہ کافی مضبوط ہے، اسکولوں میں اساتذہ نے اردو بھی پنجابی میں پڑھائی لیکن آج کے دور میں اسکولوں میں جانے والے بچے اپنی مادری زبان سے دورہورہے ہیں، ثروت محی الدین نے کہا کہ پنجابی ادب میں بڑا خزینہ موجود ہے۔