منگھوپیر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار، 5 کنکشن منقطع، سامان ضبط

December 08, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی انتظامیہ نے منگھوپیر خیرآباد اور یاروگوٹھ میں پانی چوروں اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار،5کنکشن منقطع اور پانی چوری کر کے ذخیرے کے لیے بنایا گیا تالاب توڑ دیا ۔