ملک کو مہنگائی اور بیروزگاری کے سونامی میں ڈبو دیا گیا ،قاری عثمان

December 08, 2019
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا ہےکہ پورے ملک کو تاریخ کی بدترین مہنگائی اور بیروزگاری کے سونامی میں ڈبو دیا گیا ہے،وہ لانڈھی میں جمعیت علماء اسلام کے مقامی رہنماء قاری علی رحمان کے جواں سال بیٹے کی نماز جنازہ اور مولانا عبدالکریم شیخ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کے موقع پر جماعتی عہدیداروں،علماء کرام اور احباب سے گفتگو کررہے تھے۔